پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس نفاذ، عدالت نے وزارت پٹرولیم سے جواب طلب کر لیا

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس نفاذ، عدالت نے وزارت پٹرولیم سے جواب طلب کر لیا
پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس نفاذ، عدالت نے وزارت پٹرولیم سے جواب طلب کر لیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پرحالیہ سیلز ٹیکس کے نفاذ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں لاہور ہائیکورٹ نے وزارت پٹرولیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دورروز کے اند اپنا جواب داخل کرنےکا حکم جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کیمطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودلرشید کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میںدائر درخواست پر عدالت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کے نفاذ پر حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس حکومت عائد نہیں کر سکتی جبکہ سیلز ٹیکس کا نفاذ وزارت پٹرولیم کے دائرہ اختیار میں آتاہے تاہم حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے۔ جس پر عدالت نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ دو روز میں اپنا موقف پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

مزید : لاہور /اہم خبریں