جڑواں شہروں میں شدید بارش، بینظیر ایئرپورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں

جڑواں شہروں میں شدید بارش، بینظیر ایئرپورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں
جڑواں شہروں میں شدید بارش، بینظیر ایئرپورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے وہیں تعمیرات کے شاہکاروں کی مضبوطی کے پول بھی کھل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد بینظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگی ہیں جبکہ راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے مختلف وارڈز میں بھی پانی بھر گیا ہے جس کی وجہ سے الٹراساؤنڈ اور دیگر شعبے بند ہوگئے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد