بھارتی پولیس پرتشدد مظاہرین پر قابو پانے کیلئے اب غلیلیں چلائے گی

بھارتی پولیس پرتشدد مظاہرین پر قابو پانے کیلئے اب غلیلیں چلائے گی
بھارتی پولیس پرتشدد مظاہرین پر قابو پانے کیلئے اب غلیلیں چلائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چندی گڑھ (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست ہریانہ میں پولیس حکام نے بتایا ہے کہ پرتشدد مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے پولیس اہلکار جلد غلیل کا استعمال شروع کر دینگے۔ ہجوم کو قابو کرنے کے دوران ان کی حفاظت کے پیشِ نظر اس مقصد کے لیے پولیس اہلکاروں کی تربیت کی جا رہی ہے۔ پولیس چیف ابھیشیک جورول نے بی بی سی کو بتایا کہ کافی تحقیق کے بعد یہ غلیل بنوائے گئے۔ پولیس کے پاس پہلے سے موجود ہتھیاروں، آنسو گیس اور لاٹھیوں کے بعد حاص طور پر ڈیزائن کیے گئے یہ غلیل نیا اضافہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پرتشدد مظاہرے کی صورت میں آنسو گیس اور غلیلوں کا استمعال کیا جائے اور گولی اور بندوق کو آخری حربے کے طور پر رکھا جائے۔ ان غلیلوں کے ذریعے کنچے اور مرچوں کی گولیاں مظاہرین کو ماری جائیں گی۔