لازمی سروسز ایکٹ، وزیر اعلی پرویز خٹک سے مذاکرات کیلئے ڈاکٹروں کا وفد وزیر اعلٰی ہاﺅس پہنچ گیا

لازمی سروسز ایکٹ، وزیر اعلی پرویز خٹک سے مذاکرات کیلئے ڈاکٹروں کا وفد وزیر ...
لازمی سروسز ایکٹ، وزیر اعلی پرویز خٹک سے مذاکرات کیلئے ڈاکٹروں کا وفد وزیر اعلٰی ہاﺅس پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ (کے پی کے) پرویز خٹک سے مذاکرات کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ہڑتالی ڈاکٹروں کا آٹھ رکنی وفد وزیر اعلٰی ہاﺅس پہنچ گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کی خاضری یقینی بنانے کیلئے لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے جس سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر ناپڑ رہا ہے تاہم آج علل صبح لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈاکٹروںنے لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ پر احتجاج بھی کیا اور اسپتال روڈ کو بلاک کر دیا۔ ڈاکٹروں نے صوبائی حکومت کیخلاف نعرے بازی بھی کی اور مطالبہ کیا کہ سروس ایکٹ کو واپس لیا جائے۔ تیسرے روز صوبائی حکومت کی جانب سے ہڑتالی ڈاکٹروں سے رابطہ کیا گیا اور انہیں مذاکرات کی دعوت دی گئی جس کے بعد آٹھ رکنی وفد وزیر اعلٰی ہاﺅس پہنچ گیا ہے اورصوبائی حکومت سے باقاعدہ مذاکرات کا پہلا دور شروع ہو چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دفد وزیر اعلی کو صوبے کے ڈاکٹروں اور محکمہ صحت کے مسائل سے بھی آگاہ کرے گا اور صوبے میں لازمی سروسز ایکٹ نفاذ کی واپسی کا مطالبہ بھی کرے گا۔

مزید :

پشاور -