متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان دفاع سمیت کئی معاہدوں کا امکان

متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان دفاع سمیت کئی معاہدوں کا امکان
متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان دفاع سمیت کئی معاہدوں کا امکان

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے کراﺅن پرنس محمد بن زید النیہان کے دو روز ہ بھارتی دورے کے دوران بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاع اور انفراسٹرکچر سمیت کئی معاہدوں کا امکان ہے۔ بھارت کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری انیل وادھوانے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اپنے تعلقات کو مضبوط سٹریٹجک پارٹیز شپ میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے دوروزہ دورے کے دوران شیخ محمد بن زید مودی سے ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں انسداد دہشتگردی کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دوسری جانب یو اے ای کے وزیر خارجہ انور گرگیش کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک آئندہ پانچ سال میں تجارتی حجم کو 60 فیصد تک بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید : بین الاقوامی