پیمرا کا اجلاس ، رائل ٹی وی کا لائسنس معطل کرنے کی منظوری

پیمرا کا اجلاس ، رائل ٹی وی کا لائسنس معطل کرنے کی منظوری
پیمرا کا اجلاس ، رائل ٹی وی کا لائسنس معطل کرنے کی منظوری

  

اسلام آباد (اے پی پی ) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی (پیمرا ) نے اپنے 109 ویں اجلاس میں جرمانے کی عدم ادائیگی اور اینکر پرسن مبشر لقمان کے 25 اور 26 نومبر 2015 ءکے پروگراموں میں توہین آمیز ریمارکس پر معذرت نہ کرنے پر رائل ٹی وی کا لائسنس معطل کرنے کی منطوری دی ہے۔ اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ رائل ٹی وی کا لائسنس فیصلہ پر مکمل عملدرآمد تک معطل رہے گا۔ پیمرا نے قوانین کی خلاف ورزی پر سوہنی دھرتی چینل کے لائسنس کی بھی معطلی کا فیصلہ کیا۔ چینل کو کئی مواقع دیئے گئے تاہم وہ اس پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہا۔ ادھرروہی ٹی وی کا سیٹلائٹ ٹی وی لائسنس بحال کرنے کا معاملہ کونسل آف کمپلینٹس کو بھیجا گیا ہے کہ وہ اس کا جائزہ لے جبکہ اجلاس میں اردو ۔ 1 ٹی وی اور نیو ٹی وی چینلز کی درخواست پر انتظامیہ کی تبدیلی کی اجازت دی ہے جبکہ ڈان نیوز انگلش کے لائسنس کی تبدیلی کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم سیکرٹری اطلاعات و نشریات صبا محسن رضا ، چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان اور ممبر خیبر پختونخوا شاہین حبیب اللہ نے شرکت کی جبکہ ممبر پنجاب مسز نرگس ناصر نے دبئی سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید : اسلام آباد