لاکھ پتی شہری نے شارجہ میں لڑکی کا 200درہم مالیت کا موبائل فون چرالیا

لاکھ پتی شہری نے شارجہ میں لڑکی کا 200درہم مالیت کا موبائل فون چرالیا
لاکھ پتی شہری نے شارجہ میں لڑکی کا 200درہم مالیت کا موبائل فون چرالیا

  

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)شارجہ میں ایک لاکھ پتی شہری نے صرف200درہم مالیت کا لڑکی کا موبائل فون چوری کرلیا جس کا بھانڈا سی سی ٹی وی فوٹیج نے پھوڑدیا لیکن پکڑے جانے پر ملزم نے پولیس کو بتایاکہ وہ نہیں جانتا کہ ایسا کیوں کیا؟

نیوزویب سائٹ ایمریٹس 24/7کے مطابق ملزم کو جب پولیس نے طلب کیا تو وہ پانچ لاکھ درہم سے زائد مالیت کی گاڑی میں آیا۔ ایسا ہی ایک کیس کاروباری خاتون کا بھی ہے جس نے ایک سپرمارکیٹ سے بریڈ پیک چرالیا تاہم بعد میں پولیس کو بتایاکہ وہ یہ سمجھ نہیں سکی کہ بریڈ کیوں چرائی؟یہ ان مقدمات میں سے دوہیں جوامیر لوگوں اور سلیبرٹیز کی طرف سے شارجہ کی دکانوں میں چوریاں کی جاتی ہیں لیکن اُن میں سے بیشتر موقع پر ہی سلجھا لیے جاتے ہیں ۔

شارجہ پولیس کے میگزین میں چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق امارات میں مردوں کی نسبت خواتین ایسی گھٹیاچوریاں زیادہ کرتی ہیں اور زیادہ ترکی بروقت منصوبہ بندی نہیں کی جاتی جبکہ سیلز سیزن کے دوران ایسے کیسز میں اضافہ ہوتاہے ، ان میں سے کچھ لوگ چیزیں چرا کر اچھامحسوس کرتے ہیں۔

مزید : جرم و انصاف