دہشتگردی و بدعنوانی نے ملک کو نقصان پہنچایا ، دہشتگر د ں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،صدرممنون حسین

دہشتگردی و بدعنوانی نے ملک کو نقصان پہنچایا ، دہشتگر د ں کے خاتمے تک آپریشن ...
دہشتگردی و بدعنوانی نے ملک کو نقصان پہنچایا ، دہشتگر د ں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،صدرممنون حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام اآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے اور دہشتگرد اب پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کیڈٹس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے تاہم آخری دہشتگر د کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ، صدر ممنون حسین نے کہا کہ افواج پاکستان اس وقت آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہیں اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ صلاحیتوںکی وجہ سے آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان ندعنوانی اور کرپش نے پہنچایا ہے جس کی روک تھام کیلئے احتساب کے نظام کو مضبوط کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف یک آواز ہے اور آپریشن ضرب عضب کی حمائت کرتی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -