سونم کپور کی نئی فلم’نیرجا‘ پر پاکستان میں پابندی لگادی گئی 

سونم کپور کی نئی فلم’نیرجا‘ پر پاکستان میں پابندی لگادی گئی 
سونم کپور کی نئی فلم’نیرجا‘ پر پاکستان میں پابندی لگادی گئی 

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈاداکارہ سونم کپور کی نئی فلم ’نیرجا‘ کی نمائش پر پاکستان میں پابندی لگادی گئی ہے کیونکہ مبینہ طور پر یہ فلم 1986ءمیں کراچی سے ہائی جیک ہونیوالی پرواز73کی کہانی پر مبنی ہے ۔

عرب میڈیاکے مطابق ایک ہفتہ قبل متحدہ عرب امارات میں ریلیز ہونیوالی سونم کپور کی فلم کی پاکستان میں سکریننگ پر پابندی لگادی گئی ہے اور اس کی کہانی کراچی ایئرپورٹ سے ہائی جیک ہونیوالے طیارے کی ہے جس کے کپتان نیرجابھنوت مسافروں کی جان بچانے کی کوشش میں ماراگیا تھا تاہم باضابطہ طورپر اس پابندی کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم بھارتی میڈیا ذرائع کاکہناتھاکہ پاکستانی حکام نے سنسر بورڈ تک پہنچائے بغیر ہی ملک کا براپہلو سامنے لانے پراعتراض کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بھنوت کو پاکستان نے ’تمغہ انسانیت‘ایوارڈ عطاءکیاتھاجبکہ بھارت نے بہادری پر ’اشوک چکرا‘ایوارڈ سے نوازاتھا۔ بالی ووڈاداکارہ سونم کپور نے فلم کی پروموشن کے موقع پر دبئی میں اماراتی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ فلم ایک نوجوان سے متعلق ہے جو اپنے عقائد کیساتھ کھڑا ہوا اور دوسروں کی زندگی بچانے کیلئے اپنی جان قربان کردی، اُس کی بہادری کاامریکہ ، پاکستان اور بھارت نے اعتراف کیا۔

مزید : تفریح