عرب میاں بیوی میں جھگڑا، بیگم 13سال پرانا چیک نکال لائی،فیصلہ ہوگیا

عرب میاں بیوی میں جھگڑا، بیگم 13سال پرانا چیک نکال لائی،فیصلہ ہوگیا
عرب میاں بیوی میں جھگڑا، بیگم 13سال پرانا چیک نکال لائی،فیصلہ ہوگیا

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) عرب  میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کے بعد خاتون نے عدالت سے رجوع کرلیا اور 13سال پرانا شادی سے قبل دیاگیا چیک نکال لائی اور دباﺅ ڈالاکہ ایک لاکھ درہم (تقریباً28لاکھ پاکستانی روپے)اداکیے جائیں، عدالت نے بے وقعت چیک دینے پر مرد کو مورد الزام ٹھہرادیا جبکہ خاتون نے مکمل ادائیگی کا مطالبہ کیالیکن بالآخر عدالت نے شوہر کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

عرب اخبار’الخلیجُ کے مطابق مرد نے اپنی منگنی کے موقع پر تقریباً13سال قبل منگیترکے اسرار پر چیک دیاتھاتاہم اس پر کوئی تاریخ درج نہیں کی گئی ، اس سے پہلے مرد نے منگنی توڑدی تھی اور خاتون بطور گارنٹی چاہتی تھی کہ مرد دوبارہ ایسا نہ کرے ، شادی اور پھر تین بچے ہونے کے بعد خاتون نے یقین دہانی کرائی کہ اس نے چیک پھاڑدیاہے لیکن حالیہ دنوں میں دونوں کے بیچ ہونیوالے جھگڑے کے بعد خاتون چیک نکال لائی اور عدالت سے رجوع کرلیا۔

سماعت کے دوران وکیل صفائی نے جج کو بتایاکہ مرد نے کسی رقم کیلئے نہیں بلکہ شادی پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے چیک دیا تھا ،عدالت نے بھی وکیل کے ان دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس