بھارت گھر کی طرح ہے،سیاست سے دور ہی رہتا ہوں: فواد خان
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مشہور غزل گائیک غلام علی کو بھارت میں پرفارم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم پاکستانی اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ بھارت کو گھر کی طرح محسوس کرتا ہوںہر بار بھارت میں گرمجوشی کے ساتھ میرا استقبال کیا گیا ۔بالی ووڈ ببل ڈاٹ کام کے مطابق فلم ”کپور اینڈ سنز “کے ٹریلر کی ریلیز کے موقع پر عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ میں سیاست سے دور ہی رہتا ہوں ، میں حالات ِ حاضرہ سے جُڑا نہیں رہتا ۔ لہذا میں جب بھی بھارت آیا میری شاندار مہمان نوازی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ گھر والوں کی یاد تو آتی ہے لیکن میرے ارد گرد لوگ یہ کمی پوری کر دیتے ہیں ۔