وزارت داخلہ کا میڈیا ہاﺅسز ، پرائیویٹ سکولزاور تاجروں کیلئے محدوداسلحہ لائسنسوں سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ

وزارت داخلہ کا میڈیا ہاﺅسز ، پرائیویٹ سکولزاور تاجروں کیلئے محدوداسلحہ ...
وزارت داخلہ کا میڈیا ہاﺅسز ، پرائیویٹ سکولزاور تاجروں کیلئے محدوداسلحہ لائسنسوں سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ نے میڈیا ہاﺅسز ، پرائیویٹ سکولزاور تاجروں کے لئے محدوداسلحہ لائسنسوں سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ایکسپریس نیوز کے مطا بق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پرائیویٹ سکولز ، میڈیا ہاﺅسز، تاجروں کے نمائندوں نے ملاقات کی ہے جس میں اسلحہ لائسنسوں سے محدود پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ پہلے مرحلے میںمیڈیا ہاﺅسز کو اسلحہ لائسنز جاری کئے جائینگے ،میڈیا ہاﺅسز کوآٹو میٹک ہتھیاروں کے لائسنس دیئے جائینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کی سکیورٹی کے لئے ایف سی کے گارڈ دیئے جا سکتے ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں