آرمی چیف نے 12 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف نے 12 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
آرمی چیف نے 12 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 12 دہشتگردوں کی سزا کی توثیق کردی ہے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے جن دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ سزائے موت پانے والے 12 دہشتگرد بنوں جیل پر حملہ کرکے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں اور ان الزامات کے تحت تمام دہشتگردوں پر خصوصی فوجی عدالتوں میں مقدمات چل رہے تھے اور فوجی عدالتوں نے ان کو سزائے موت دی تھی جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ سزائے موت پانے والے دہشتگردوں میں محمد عربی، قاری آصف، محمد ذیشان، شوکت، محمد عمر، خاندان، ناصر خان، شاہ ولی، رفیع اللہ، انور علی، شوالے، صابر شاہ شامل ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں