ملازمین نے ہڑتال ختم کردی،پی آئی اے بھی ترقی کرے گا، اسے قطر ایئر لائن کے برابر لائیں گے : وزیر اعظم نواز شریف

ملازمین نے ہڑتال ختم کردی،پی آئی اے بھی ترقی کرے گا، اسے قطر ایئر لائن کے ...
ملازمین نے ہڑتال ختم کردی،پی آئی اے بھی ترقی کرے گا، اسے قطر ایئر لائن کے برابر لائیں گے : وزیر اعظم نواز شریف

  

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو قطر ایئر لائن کے برابر لائیں گے ،ملازمین نے ہڑتال ختم کردی،پی آئی اے بھی ترقی کرے گا، پی آئی اے ملازمین سے کہا ہے آپ نے ہڑتال کی، اب ادارے کوبہتربنائیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے انقلاب آئے گا ،گوادر میں بننے والا ایئرپورٹ ملک کا خوبصورت ترین ہوائی اڈہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی،آپریشن ضرب عضب کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے،3 سال پہلے اورآج کے پاکستان میں بہت فرق ہے۔ 

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ قطرکے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں،گیس درآمد کرنے سے پاکستان کی معیشت کوبہت فائدہ ہوگا،ایل این جی آنے سے پاکستان میں بجلی سستی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ امیر قطر سے کہا ہے دونوں ملکوں میں تجارت کا حجم بڑھنا چاہیے،آج ہم بجلی کی قلت ختم اور قیمت کم کررہے ہیں،پاکستان کے بارے میں اچھے جذبات پرقطرکی قیادت کے مشکور ہیں،ایل این جی سمیت دیگرشعبوں میں معاہدے مثالی ہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ قطرکی قیادت نے تعمیروترقی میں پاکستانیوں کے کردار کوسراہا ہے،قطرمیں پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف قابل ستائش ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کو قطر ایئر لائن کے برابر لائیں گے ،سیکیورٹی صورتحال پہلے سے بہتر ہے،ملک ترقی کی جانب رواں دواں ہے۔ا نہوں نے کہا کہ میرے دس سال ضائع کر دیئے گئے جس کی وجہ سے آج ہم دیگر قوموں سے پیچھے ہیں،ڈھائی سال پہلے پاکستان دیوالیہ ہونے والا تھا اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی سرحد سے مانسہرہ تک ایکسپریس وے ، گلگت سے چین تک ہائی وے بن چکی ۔ انہوں نے کہا کہ جے ایف 17تھنڈ ر بھی 99کا منصوبہ ہے ،موٹرویز ہم نے بنائیں اسے کسی نہ بنانے کا سوچا ہی نہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں پچھلے پندرہ برس میں بجلی کے منصوبے نہیں لگے ،تھر میں 1300میگاواٹ بجلی کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں ۔وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ جلد لاہور سے کراچی موٹروے کا سنگ بنیاد رکھوں گا ،چین ہمیں قرضہ نہیں دے رہا بلکہ سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں