زمبابوے کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آنے پر رضامند، ون ڈے سیریز متوقع

زمبابوے کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آنے پر رضامند، ون ڈے سیریز ...
زمبابوے کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آنے پر رضامند، ون ڈے سیریز متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی ہے جس کیمطابق افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے اور سیریز کھیلنے کیلئے رضامندگی کا اظہار کر دیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم نے اس سے پہلے ہی پاکستان آ کر کرکٹ سیریز کھیلنے پر رضامندگی ظاہر کر رکھی ہے جبکہ اب افغانستان ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرنے کو تیار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان کرکٹ بورڈ حکام میں اس حوالے سے بات چیت جاری تھی جس کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے کاوشیں کی جارہی تھیں جو آج رنگ لی آئی ہیں اور افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان آکر تین دن ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔تاہم دورے کا باقاعدہ اعلان عنقریب متوقع ہے۔

مزید :

کھیل -