شہر قائد کی جامعات میں کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف

شہر قائد کی جامعات میں کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف
شہر قائد کی جامعات میں کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف

  

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک )شہر قائد کی جامعات میں کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔کالعدم حزب التحریر سے تعلق کے الزام میں گرفتار ہونے والے ملزم اویس کی جوانئٹ انوسٹی گیشن رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ کراچی کی جامعات میں کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک آپریٹ کر رہا تھا ۔رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے اراکین کی میٹنگ جامعات کے قریب چائے خانوں پر رکھی جاتی تھی ۔ملزم اویس نے جے آئی ٹی کے سامنے انکشاف کیا کہ وہ 2008میں این ای ڈی سے انجینئر نگ اور 2011میں ایم بی اے کر چکا ہے جہاں اس کی ملاقات کالعدم تنظیم کے اراکین سے ہوئی ۔ملزم اویس نے بتا یا ہے کہ کالعدم تنظیموں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں کو اس لیے شامل کیا جاتا ہے تا کہ وہ تنظیموں کے لیے فنڈز اکھٹے کر سکیں ۔

مزید : کراچی