پرویز مشرف کی طبیعت سنبھل گئی،ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا

پرویز مشرف کی طبیعت سنبھل گئی،ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا
پرویز مشرف کی طبیعت سنبھل گئی،ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کی طبیعت بہترہونے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بریگیڈئر ریٹائرڈ اختر ضامن نے کہاہے کہ پرویزمشرف کوہائی بلڈپریشرکی شکایت پرپی این ایس شفالایاگیاتھااور ٹیسٹ رپورٹس آنے تک کچھ دیرکیلئے آئی سی یو میں بھی رکھا گیا  تاہم ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیے گئے،ابتدائی رپورٹس صحیح آنے پرڈسچارج کافیصلہ کیا گیا۔ڈاکٹر ز نےسابق آرمی چیف جنرل(ر) پرویز مشرف کو آرام کرنے اور وقت پر دوائیاں لینے کی ہدایت کی ہے ،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اَب ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں