انڈر 19 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے سیمی فائنل میں میزبان بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ سٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 226 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ مہدی حسن 60 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ دیگر بلے بازوں میں پینک گھوش 0، سیف حسن 10، جوئےراض شیخ35، ناظم الحسین 11، ذاکر حسن 24، محمد سیف الدین36، سعید سرکار 3، موزابیک حسین 10، مہدی حسن 10 اور صالح احمد نے 1 سکور بنایا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمو پال نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور شمرسپرنگر، کیمار ہولڈر نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ریان جون اور الزاری جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز نے مقررہ ہدف 49 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ شمر سپرنگر نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہیتمیر نے 60، گیدرون پوپ نے 38، تیون املاش نے 14، کیسے کارتی نے 22،جیڈ گولی نے 9، کیمو پال نے 4، مائیکل فریو نے 12 اور ریان جون نے 2 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے صالح احمد نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مہدی حسن اور محمد سیف الدین نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔