ملک کو اندرونی و بیرونی دشمنوں کا سامنا ہے جن کے خاتمے کے لیے سول و عسکری قیادت ملکر کام کر رہی ہے :ثنا اللہ زہری

ملک کو اندرونی و بیرونی دشمنوں کا سامنا ہے جن کے خاتمے کے لیے سول و عسکری ...
ملک کو اندرونی و بیرونی دشمنوں کا سامنا ہے جن کے خاتمے کے لیے سول و عسکری قیادت ملکر کام کر رہی ہے :ثنا اللہ زہری

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہر ی نے کہا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں ،ملک کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا سامنا ہے ،سول و عسکری قیادت دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک پیج پر ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ثنا اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی کے کی بڑی سرحد افغانستان سے ملتی ہے جس کی وجہ سے دونوں صوبوں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوتے ہیں،ایف سی نے طویل سرحد کو محفوظ بنا رکھا ہے ورنہ دہشت دونوں صوبوں میں دہشت گردی کا خطرہ بہت زیادہ تھا ،سرحد کو محفوظ بنانے پر ایف سی اہلکار داد کے مستحق ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتا تھا کہ اقتصادی راہداری کا معاملہ ہو گا تو دہشت گردی کے واقعات میں شدت آئے گی تاہم کوئٹہ کو مزید محفوظ بنانے کے لیے سیف سٹی منصوبے پر کام کر رہے ہیں ۔

مزید : کوئٹہ