آوارہ چیتوں کا خوف، بنگلور میں 130سے زائد سکول بند

آوارہ چیتوں کا خوف، بنگلور میں 130سے زائد سکول بند
آوارہ چیتوں کا خوف، بنگلور میں 130سے زائد سکول بند

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹیکا کے دارلحکومت بنگلور کے ایک سکول کے کیمپس میں تین چیتے گھس آنے کے بعد شہر کے 130سے زائد سکولوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق اتوار کے روز ایک سکول میں نر چیتا گھس آیا تھا جبکہ منگل کے روز سکول کے ارد گرد مزید دو چیتے دیکھے گئے تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ سٹیٹ فورسٹ ڈیپارٹمنٹ نے نر چیتے کو تو اپنی حراست میں لے لیا تھا تاہم دیگر دو چیتوں کا ابھی کچھ پتہ نہیں چل سکا۔لہذا ان آوارہ چیتوں کے خوف سے بنگلور کے 130سے زائد سکولوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ۔

یاد رہے کہ بھارت کے جنگلات میں 14000چیتے آزاد پھرتے ہیں اکثر اوقات ان میں سے چند شہروں اور آبادی والے علاقوں کا رخ بھی کر لیتے ہیں اور انسانوں پر حملہ کر دیتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس