کے الیکٹرک کی نیپرا سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست

کے الیکٹرک کی نیپرا سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست
کے الیکٹرک کی نیپرا سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں اضافہ طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 51 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست کی ہے جس کی سماعت 25 اور 26 فروری کو ہو گی۔ کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر یونٹ کی قیمت میں اضافہ منظور کر لیا گیا تو اس کا اطلاق مارچ کے بلوں پر ہو گا۔

مزید : کراچی