اے ٹی سی کی خصوصی عدالت سے مفرور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا گیا
کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک )انسداد دہشت گردی فورس نے شہر قائد میں کارروائی کر کے مفرور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے بتا یا کہ انسداد دہشت گردی فور س نے کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر کارروائی کر کے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے فرار ہونے والے ملزم تنویر عرف جمبو کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ مفرور ملزم تنویر انسداد دہشت گردی کی عدالت سے 24اگست 2015کو فرار ہوا تھا ۔گرفتار ملزم کے خلاف کراچی کے 11تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔