لاشیں گرانے اور بھتے لینے کو جہاد کا نام دیا جا رہا ہے :مولانا فضل الرحمان

لاشیں گرانے اور بھتے لینے کو جہاد کا نام دیا جا رہا ہے :مولانا فضل الرحمان
لاشیں گرانے اور بھتے لینے کو جہاد کا نام دیا جا رہا ہے :مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹر نگ ڈیسک )جمعیت علما اسلام ”ف“کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لاشیں گرانے اور بھتے لینے کو جہاد کا نام دیا جارہا ہے ،ایسے عناصر خدا کا خوف کریں کیو نکہ یہ اسلام نہیں ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ علماءنے مسلمانوں کو بس یہ کہہ دیا ہے کہ خود کو مسجد اور مہراب تک محدود رکھوجبکہ بے حیائی اور غلط نظریات امت اور انسانیت کو تباہ کررہے ہیں ۔پشاور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام نے زندگی کے اصول اور اسلوب بیان کیے ہیں ،انسانیت کی خدمت اور لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا اللہ کا حکم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات میں سب کے لیے راہبری ہے ۔

مزید :

پشاور -