برطانوی سفیر فلپ بارٹن اپنے ملک واپس روانہ

برطانوی سفیر فلپ بارٹن اپنے ملک واپس روانہ
برطانوی سفیر فلپ بارٹن اپنے ملک واپس روانہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں برطانوی سفیر فلپ ہارٹن واپس وطن روانہ ہو گئے جبکہ ان کی جگہ ٹامس کرو کو نیا سفیر مقرر کر دیا ہے ۔

ترجمان برطانوی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ ٹامس کرو کو فلپ بارٹن کی جگہ پاکستان میں نیا برطانوی سفیر مقرر کیا گیا ہے اور وہ 22فروری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔فلپ بارٹن کا وطن واپس روانہ ہوتے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ نہایت افسردگی کے ساتھ پاکستان سے جا رہے ہیں ۔انہوں زبردست مہمان نوازی پر پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید : اسلام آباد