پولیس اہلکاروں کی ہٹ دھرمی ،وزارت داخلہ کے حکم کے باوجود ڈیوٹی پر رپورٹ نہ کیا

پولیس اہلکاروں کی ہٹ دھرمی ،وزارت داخلہ کے حکم کے باوجود ڈیوٹی پر رپورٹ نہ ...
پولیس اہلکاروں کی ہٹ دھرمی ،وزارت داخلہ کے حکم کے باوجود ڈیوٹی پر رپورٹ نہ کیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ )وزیر داخلہ کے حکم کے باوجود غیر مجاز سرکاری افسران کے ڈیوٹی پر تعینات 70پولیس اہلکاروں کو واپس رپورٹ نہ کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر غیر مجاز سرکاری افسران کے گھروں میں ڈیوٹی پر تعینات 270پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کو واپس پر بلا لیا گیاتھا جن میں سے 200اہلکاروں نے واپس ڈیوٹی پر رپورٹ کر دیا ہے جبکہ 70پولیس اہلکار ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپس ڈیوٹی پر نہیں آئے جنہیں معطل کر دیا گیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ معطل ہونے والے اہلکاروں کو ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے اگر وہ اس عرصے میں نہ آئے تو انہیں برخاست کر دیا جائے گا ۔

مزید : اسلام آباد