برطانیہ نے حزب التحریر کو کالعدم قرار دینے کے لیے پاکستان سے ثبوت مانگ لیے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ نے حزب التحریر کو کالعدم قرار دینے کے لیے پاکستان سے ثبوت مانگ لیے ہیں، پاکستان میں کالعدم جماعت حزب التحریر برطانیہ میں آزادی سے کام کر ر ہی ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق برطانیہ نے پاکستانی وزارت داخلہ سے رابطہ کر کے کالعدم جماعت حزب التحریر سے متعلق تعاون مانگ لیاہے ۔برطانوی حکام کا کہنا ہے کالعدم حزب التحریر کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کیے جائیں ،برطانیہ میں حزب التحریر کو کالعدم قرار دلوانے کے لیے ثبوتوں کے خواہاں ہیں ۔ذرائع کے مطابق برطانیہ سے تعاون کرنے کا حتمی فیصلہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کریں گے ۔