اقتصادی راہداری منصوبے میں خیبر پختونخواہ کو نظر انداز کر کے وفاق نے روٹ کو متنازعہ بنا دیا :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلی خیبر پختو نخوا پر ویز خٹک نے کہا ہے کہ ہیں کہ پاک چائنا راہداری منصوبے میں خیبر پختونخوا کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ،وفاق نے روٹ کو متنازعہ بنا دیا ہے ۔پشاور پریس کلب کے منتخب اراکین کی حلف براداری کی تقریب کے موقع پر وزیراعلی خیبر پختو نخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ حکومت ہر محاز پر لڑائی کر رہی ہیں جس سے کئی مسائل کا سامنا ہے صوبائی حکومت تبدیلی کا مشن لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ساٹھ سالوں کا بوجھ ختم کرنے کے لیے علمی اقدامات کر رہے ہیں، نوجوانوں نے پاکستان تحریک انصاف کو تبدیلی کے لیے ووٹ دیا تھا،اپنے نوجوانوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ دو سال کے مختصرعرصے میں ہر محکمہ میں حقیقی اصلاحات کی ہیں، صوبائی حکومت کا ایجنڈا نظام کو ٹھیک کرنا ہے ،حکومت کا کام قانون سازی کرنا ہوتا ہے۔حکومت نے اپنے تمام اختیارات ختم کر کے نچلی سطح پر منتقل کر دیئے ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ پاک چائنا راہداری منصوبے میں خیبر پختونخوا کا کوئی حصہ نہیں مرکزی حکومت نے صوبے کوا پنے حق سے محروم کر دیا ہے ،روٹ کا بڑا حصہ خیبر پختونخوا سے گزرناتھا لیکن اب پسماندہ حصہ کے لیے کچھ بھی نہیں کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اے پی سی میں کہا تھا کہ کے پہلے مغربی روٹ پر کاکام شروع کیا جائے گا لیکن پنجاب روٹ کو اہمیت دی جا رہی ہے، ہم سے جھوٹے وعدے کے بعد اب کسی پر بھی اعتبار نہیں کریں گے۔