قطر کا ایک لاکھ پاکستانی ہنر مندوں کو ویزے دینے کا اعلان

قطر کا ایک لاکھ پاکستانی ہنر مندوں کو ویزے دینے کا اعلان
قطر کا ایک لاکھ پاکستانی ہنر مندوں کو ویزے دینے کا اعلان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر ایک لاکھ پاکستانی ہنر مند افراد کو ویزے جاری کرے گا۔ جیو نیوز کے مطابق امیر قطر اور نواز شریف کی ملاقات میں ویزوں کے اجرا پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ افراد کو ویزے ملنے سے پاکستان میں معاشی انقلاب آئے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف دورہ قطر مکمل کر کے وطن واپس پہنچ چکے ہیں اور اس دورے کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی سمیت دیگر اہم معاہدے کیے گئے ہیں جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ امیر قطر اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ملاقات میں ہنر مند پاکستانیوں کیلئے ایک لاکھ ویزے جاری کرنے پر اتفاق کیا گیاہے۔

مزید : بزنس