ٹیکس کی ایمنسٹی سکیم لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

ٹیکس کی ایمنسٹی سکیم لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
ٹیکس کی ایمنسٹی سکیم لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ میں ایک رٹ درخواست کے ذریعے ٹیکس کی ایمنسٹی سکیم کو چیلنج کر دیا گیاہے۔اس سلسلے میں شیراز ذکاءایڈووکیٹ کی طرف سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ٹیکس چوری کرنے والے تاجروں کو رعایتیں دینے کے لئے ایمنسٹی سکیم جاری کی ہے جس کے تحت اگر کوئی کاروباری شخص نیشنل ٹیکس نمبر بنوا کر ایف بی آر میں رجسٹر ہو گا تو اس کو گوشواروں اور آڈٹ سے 10سال تک استثنیٰ حاصل ہو گا، درخواست گزار کے مطابق حکومت کی یہ سکیم امتیازی سلوک ہے، اگر کوئی عام شہری ٹیکس نہ دے تو حکومت اس کے خلاف کارروائی کرتی ہے مگر ایمنسٹی سکیم کءتحت کروڑوں اور اربوں روپے چوری کرنے والے تاجروں کے خلاف کارروائی کی بجائے انہیں تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لئے انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2016ءبھی جاری کر دیا گیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر عملدرآمد روکا جائے اور انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ کو بھی آئین کے منافی قرار دیا جائے۔

مزید : لاہور