’اس سال سرعام ویلنٹائن ڈے منانے والے جوڑوں کو تنگ نہیں کریں گے۔۔۔‘ انتہائی حیران کن اعلان سامنے آگیا

’اس سال سرعام ویلنٹائن ڈے منانے والے جوڑوں کو تنگ نہیں کریں گے۔۔۔‘ انتہائی ...
’اس سال سرعام ویلنٹائن ڈے منانے والے جوڑوں کو تنگ نہیں کریں گے۔۔۔‘ انتہائی حیران کن اعلان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) ویلنٹائن ڈے کو مختلف طریقوں سے منایا جاتا ہے، لیکن بھارتی شدت پسند تنظیمیں شیو سینا اور بجرنگ دل ہمیشہ اس دن کو ’پریمی جوڑوں‘ کی مرمت کر کے مناتی رہی ہیں۔ اس سال بھارت کے پریمی جوڑوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے کہ ان دونوں تنظیموں نے ان کی پٹائی نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دونوں شدت پسند تنظیموں کے سربراہان کی طرف سے اپنے کارکنوں کو واضح ہدایات دیدی گئیں ہیں کہ اس دفعہ عوامی مقاماتپر پائے جانے والے پریمی جوڑوں پر تشدد نہ کیا جائے اور نہ ہی انہیں ہراساں کیا جائے۔ شدت پسند تنظیموں نے اس طرز عمل کی وجہ بھی بیان کی ہے، جسے سن کر بھارت میں سخت ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ شدت پسند تنظیموں کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن ڈے منانے والے جوڑے حیوانوں جیسے ہیں جو اپنی فطرت سے باز نہیں آ سکتے لہذا انہیں ان کے حال پر ہی چھوڑ دیا جائے۔
بجرنگ دل اور شیو سینا کی طرف سے شائستگی اختیار کرنے کی یہ وجہ سامنے آئی تو بھارتی شہری سخت مشتعل ہو گئے اور خصوصاً سوشل میڈیا پر دونوں تنظیموں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ نا صرف اپنے عقائد پر نظر ثانی کریں بلکہ ویلنائن ڈے منانے والوں کو حیوان قرار دینے پر معافی بھی مانگیں۔ دونوں تنظیموں کی طرف سے تا حال معافی نہیں مانگی گئی، بلکہ یہ خدشہ بھی موجود ہے کہ کہیں وہ ناراض ہو کر تشدد نہ کرنے کا فیصلہ واپس ہی نہ لے لیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -