145Enviro146 کی پی ایس ایل کرکٹ کے مفت ٹرپ کی پیشکش

145Enviro146 کی پی ایس ایل کرکٹ کے مفت ٹرپ کی پیشکش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز9فروری سے ہوچکا ہے ۔کرکٹ کے شائقین اس دلچسپ ایونٹ میں مایہ ناز ملکی کھلاڑیوں سمیت متعدد غیر ملکی اسٹارز کو بھی ایکشن میں دیکھ سکیں گے ،پی ایس ایل کے سلسلے میں تمام میچز دبئی،ابوظہبی اور شارجہ کے کرکٹ گراؤنڈز میں کھیلے جائینگے۔145Enviro146الیکٹرانکس نے پی ایس ایل کے سلسلے میں اپنے صارفین کیلئے ایک خصوصی مہم متعارف کرائی ہے ،اس مہم کے تحت پاکستان میں20فروری سے قبل 145Enviro146 کی مصنوعات کی خریداری کرنے والے صارفین کے نام لکی ڈراز میں شامل کئے جائینگے جہاں خوش نصیب افراد ڈھیروں قیمتی انعامات سمیت دبئی میں پی ایس ایل کے لائیو ایکشن دیکھنے کیلئے ریٹرن ٹکٹ حاصل کرسکیں گے ۔145Enviro146 کا شمار ہوم اپلائنسز،کنزیومر الیکٹرا نکس اور پاور سالوشنز بنانے والی سرکردہ کمپنی میں کیا جاتا ہے ،کمپنی کو توقع ہے کہ اس مہم کے تحت 145Enviro146 کی بطور برانڈ شناخت میں مدد ملے گی اور کمپنی کی مناسب تشہیر ہوسکے گی ،تیزی سے ترقی کرتی ہوئی الیکٹرانکس انڈسٹری کے تناظر میں 145Enviro146 نئی پراڈکٹس کے ساتھ اپنے مارکیٹ شیئر میں اضافے کا عزم رکھتی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر