کم عمری میں ہی ختنے کروانے کا ایسا بہترین فائدہ جدید تحقیق میں سامنے آگیا کہ غیر مسلم مرد بھی اب اس کام پر مجبور ہوجائیں گے، جان کر سائنسدان بھی دنگ رہ گئے

کم عمری میں ہی ختنے کروانے کا ایسا بہترین فائدہ جدید تحقیق میں سامنے آگیا کہ ...
کم عمری میں ہی ختنے کروانے کا ایسا بہترین فائدہ جدید تحقیق میں سامنے آگیا کہ غیر مسلم مرد بھی اب اس کام پر مجبور ہوجائیں گے، جان کر سائنسدان بھی دنگ رہ گئے

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے بیشتر مذاہب کے برعکس اسلام میں لڑکوں کے ختنے کروانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ اب سائنسدانوں نے ختنوں کے ایسے بیش بہا فوائد بتا دیئے ہیں کہ جان کر دیگر مذاہب کے لوگ بھی ختنے کروانے پر مجبور ہو جائیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”کم عمری میں لڑکوں کے ختنے کروانا بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا انہیں بچپن میں مختلف بیماریوں سے بچاﺅ کی ویکسین پلانا۔ ایسے مرد جن کے ختنے نہ ہوئے ہوں ان کے سنگین نوعیت کی انفیکشنز میں مبتلا ہونے کا خطرہ 80فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ یہ انتہائی نوعیت کی انفیکشنز فوری علاج کی متقاضی ہوتی ہیں ورنہ یہ کینسر کا روپ دھار کر جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔“

’حمل کے دوران جو خواتین یہ چیز کھاتی ہیں اُن کے بچے کم عقلمند ہوتے ہیں‘ سائنسدانوں نے شادی شدہ جوڑوں کو خبردار کردیا

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف سڈنی کے سائنسدانوں یہ تحقیق دونوں طرح کے سینکڑوں مردوں پر کی۔ ٹیم کے رکن ڈاکٹر بریان موریس کا کہنا تھا کہ ”ختنے ایک متنازعہ عمل ہے اور اس کے خلاف بولنے والے اس کے نقصانات گنواتے ہیں مگر ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ اس کے فوائد بہت زیادہ ہیں۔ ختنے مرد کو پیشاب کی انفیکشن، انفلیمیٹری امراض، جنسی تعلق سے منتقل ہونے والی انفیکشنز اور جنسی اعضاءکے کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں۔“

مزید :

تعلیم و صحت -