گلی کے سارے مکانوں پر برف جمی ہے لیکن اس ایک گھر پر نہیں، ایسا کیوں ہے؟ اس سوال کا جواب معلوم کرنے کیلئے پولیس نے چھاپہ مارا تو ایسی چیز برآمد کہ دیکھ کر سب دنگ رہ گئے، گھر والوںکو فوری گرفتار کرلیا کیونکہ۔۔۔

گلی کے سارے مکانوں پر برف جمی ہے لیکن اس ایک گھر پر نہیں، ایسا کیوں ہے؟ اس ...
گلی کے سارے مکانوں پر برف جمی ہے لیکن اس ایک گھر پر نہیں، ایسا کیوں ہے؟ اس سوال کا جواب معلوم کرنے کیلئے پولیس نے چھاپہ مارا تو ایسی چیز برآمد کہ دیکھ کر سب دنگ رہ گئے، گھر والوںکو فوری گرفتار کرلیا کیونکہ۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ایمسٹرڈیم (نیوز ڈیسک) نیدرلینڈز کے شہر ہارلم کے نواحی علاقے میں ایک دلچسپ منظر نے پولیس کی توجہ کھینچ لی۔ یہاں ہر گھر کی چھت پر برف پڑی تھی لیکن ایک گھر کی چھت بالکل صاف تھی، بس اسی بات نے پولیس کو شک میں ڈال دیا۔ ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار یہ دیکھ کر حیران تھے کہ جب سارے شہر میں برف پڑی تھی تو اس ایک گھر کی چھت پر کیوں نہیں۔ جب معاملے کی تحقیق کرنے کے لئے اہلکار اس گھر میں پہنچے تو پتہ چلا کہ یہ بھنگ کا کرشمہ تھا۔

سی آئی اے کے سربراہ کا دورہ ترکی، باہمی تعلقات میں بہتری کا باعث بن سکتا ہے 

جی ہاں، اس گھر کے مالک نے چھت تلے بڑی تعداد میں بھنگ کے پودے اگارکھے تھے اور انہیں مناسب درجہ حرارت فراہم کرنے کے لئے ہیٹر چلائے ہوئے تھے۔ درجہ حرارت مسلسل بلند رہنے کی وجہ سے گھر کی چھت پر برف کو جمنے کا موقع ہی نہیں مل رہا تھا۔ گھر کے اندر بڑی تعداد میں بھنگ کے پودے اگانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ پولیس نے اس گھر کی ایک تصویر بھی اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ چھت کا درمیانی نیم دائروی حصہ برف سے پاک ہے جبکہ اردگرد برف کی سفید چادر نظر آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز میں ذاتی ضرورت کے مطابق بھنگ کے پودے اگانا جرم نہیں ہے، البتہ پودوں کی تعداد پانچ سے زیادہ ہو تو قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔ نیدرلینڈز کی پولیس اس سے پہلے زوتفین شہر میں بھی ایک گھر کی چھت برف سے خالی دیکھ کر بھنگ کے پودوں کا سراغ لگاچکی ہے۔ اس گھر میں 88 پودے کاشت کئے گئے تھے۔ اسی طرح برطانیہ کے شہر برمنگھم میں بھی پولیس نے 2013ءمیں ویسٹ مڈ لینڈز کے علاقے میں اسی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے بھنگ کا باغیچہ پکڑا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس