فرض کی ادائیگی، ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکی تصویر وائرل ہوگئی

فرض کی ادائیگی، ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکی تصویر وائرل ہوگئی
فرض کی ادائیگی، ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکی تصویر وائرل ہوگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نمازہرمسلمان مرد اور عورت پر اللہ تعالیٰ نے فرض کی ہے اور اسی فریضے کی انجام دہی کے دوران لی گئی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی اور یہ تصویر کسی اور کی نہیں بلکہ مبینہ طورپر فاطمہ بھٹو کے بھائی اور میرغلام مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی ہے ۔

سوشل میڈیا پر شیئرہونیوالی اس تصویر میں موجود شخص کو پہچاننے کا چیلنج دیاگیا اور بیشترلوگ اس کو پہچاننے میں کامیاب ہوگئے اور بتایاکہ یہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکی تصویر ہے ۔ تصویر میں واضح طورپر ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکو مغربی ممالک کی کسی مصروف شاہراہ کے کنارے نماز کی ادائیگی کرتے دیکھاجاسکتاہے اور اس فرض کی ادائیگی کے لیے ان کے پاس موجود سندھی اجرک انہوں نے نیچے بچھارکھی ہے ۔

سوشل میڈیا پر تاحال اس تصویر کو موضوع بنا کر ہونیوالی بحث ختم نہیں ہوئی ، کوئی لوگ اُنہیں ایسے وقت پر سڑک کنارے نماز کی ادائیگی یقینی بنانے پر داد دے رہے ہیں جب امریکہ مسلمانوں کے داخلے پر بھی پابندیاں عائد کررہاہے تو کچھ لوگوں نے اسے سستی شہرت کے حصول کی کاوش قراردیا۔

مزید : برطانیہ