سانپ کا پھولا ہوا پیٹ، آدمی نے دبایا تو منہ سے ایسی چیز نکل آئی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ۔۔۔
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں سانپوں کے ایک شکاری نے جنگل میں ایک سانپ دیکھا جس کا جسم ایک جگہ سے پھولا ہوا تھا اور وہ بے چینی میں کروٹیں لے رہا تھا۔ جب شکاری نے دبا کر اس کے پیٹ میں موجود چیز باہر نکالی تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس نے ٹینس بال کو ہی شکار سمجھ کر نگل لیا تھا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ انوکھا واقعہ آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے جنگلات میں پیش آیا، جہاں ٹرش پرینڈرگسٹ نامی شکار سانپوں کی تلاش میں گھوم رہا تھا۔
ٹرش کو ایک سانپ نظر آیا جو بے چینی سے کروٹیں بدل رہا تھا۔ اس کا پیٹ پھولا ہوا تھا جس میں کوئی بڑی چیز موجود تھی جسے شاید وہ نہ ہضم کر پا رہا تھا اور نہ اگل سکتا تھا۔ ٹرش نے سانپ کو پکڑا اور دبا دبا کر اس چیز کو سانپ کے منہ کی طرف لا کر باہر نکال دیا۔ یہ دیکھ کر اسے حیرت ہوئی کہ سانپ نے ٹینس بال نگل رکھی تھی۔ ٹرش کا کہنا تھا کہ اس کے جسم سے گیند باہر نکلتے ہی وہ پرسکون ہو گیا۔ ٹرش سانپ کو اپنے ساتھ لے آیا، جسے ضروری علاج کے بعد واپس جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔