جائیکاکا ٹیوٹا اداروں میں سینٹر آف ایکسیلنس کیلئے تعاون

جائیکاکا ٹیوٹا اداروں میں سینٹر آف ایکسیلنس کیلئے تعاون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر‘کامرس رپورٹر )جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی (جائیکا) ٹیوٹا اداروں میں سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کیلئے بھرپور تعاون کر رہی ہے ۔ اس اقدام سے صوبہ بھر میں فنی تعلیم کو فروغ مل رہا ہے۔ گو رنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ لاہور میں آرکیٹکچر اور مکینیکل کے شعبہ جات میں جائیکا کی فنی معاونت سے تیار کردہ سینٹر آف ایکسیلنس کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے جائیکا پراجیکٹس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی ،ا ختر عباس بھروانہ، عامر عزیز، اظہار اقبال شاد، مصطفی کمال پاشا ، عائشہ قاضی ، مقصود احمد، راؤ راشد، سرفراز انور اور دیگر افسران موجود تھے عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ جائیکا2019 تک گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فیصل آباد کوسینٹر آف ایکسلینس اور دیگر 13گورنمنٹ کالجز آف ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کرد ے گی ۔جائیکا نے 46 ماسٹر ٹرینرز کو مکینیکل ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات مثلاََ سی این سی مشین، ٹگ مگ ویلڈنگ ، کیڈکیم ڈیزائننگ اور صنعتی پلاننگ اور پراڈکٹ میں تربیت دی ہے۔مکنیکل ٹیکنالوجی میں تربیت یافتہ افرادی قوت کو دنیا بھرمیں ایکسپورٹ کیا جائے گاتاکہ ہمارے ہنر مند نوجوانوں کو بہتر روزگار مل سکے۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ جی سی ٹی ریلوے روڈ لاہور میں آرکیٹکچر اور مکینیکل کے شعبہ جات میں سینٹر آف ایکسیلنس کے شاندار قیام کے بعددیگراداروں کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن کیلئے جائیکا کی مزید فنی معاونت حاصل کی جا رہی ہے۔

نئے پراجیکٹ سے ان اداروں میں مکینکل ٹیکنالوجی کے جدیدنصاب کی تیاری، ٹیچرز ٹریننگ، مشینری وآلات کی یقینی فراہمی، انتظامی امور میں بہتری شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -