ہواوے کیلئے برانڈ فنانس کی جانب سے ’’موسٹ ویلیو ایبل گلوبل برانڈز‘‘ کا اعزاز

ہواوے کیلئے برانڈ فنانس کی جانب سے ’’موسٹ ویلیو ایبل گلوبل برانڈز‘‘ کا ...

لاہور(اسٹاف رپورٹر)برانڈ فنانس نے سال 2017کیلئے دنیا کے500موسٹ ویلیو ایبل برانڈز کی فہرست میں ہواوے کو 40ویں رینکنگ سے نوازا ہے ۔برانڈ فنانس بنیادی طور پر ایک تحقیقاتی پلیٹ فارم ہے جو کہ کسی بھی کمپنی کی کارکردگی اور آپریشنز کی بنیاد پر اسے موسٹ ویلیو ایبل برانڈز کی فہرست میں شامل کرتی ہے ۔گزشتہ سال2016میں ہواوے اس فہرست میں47ویں نمبر پر تھا ،تاہم اس برس کارکردگی میں اضافے کے بعد ہواوے سات درجے بہتری سے40ویں پوزیشن حاصل کرنے کامیاب رہی ،گزشتہ برس ہواوے کی برانڈ ویلیو کا تخمینہ 19,743ملین ڈالر لگایا گیا تھا جبکہ اس برس ہواوے کی برانڈ ویلیو بڑھکر 25,230ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہواوے برانڈ کی ریٹنگ بھی 145AA146سے بہتر ہوکر 145AAA-145.ہوگئی ہے ۔ہواوے برانڈ کی عالمی بہترین کارکردگی اس کی ٹیکنالوجیز میں مہارت ،دلچسپ ڈیوائسز کی تخلیق اور سالوشنز کی فراہمی کی مرہون منت ہے ۔

جو کہ آجکل کے ٹیلی کمیو نیکیشن اور کنیکٹویٹی صارفین کی ضرورت کے عین مطابق ہے ۔برانڈ فنانس کی جانب سے برانڈ ویلیو کی لاگت کے تخمینے کیلئے جانچ کے مختلف طریقے ہیں جس میں سرفہرست اس بات کو مد نظر رکھا جاتا ہے کہ اگر کوئی بھی کمپنی برانڈ لائسنس کیلئے کس قدر رقم خرچ کرنے کو تیار ہے جبکہ دیگر عوامل میں کمپنی کی مالیاتی کارکردگی،استحکام،جذباتی روابط اور دیگر شامل ہیں۔ہواوے اپنی بہتر کارکردگی کے باعث سال2017میں اس فہرست میں40ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور رواں برس جارحانہ حکمت عملی کا عزم رکھتی ہے ،ہواوے کا ہدف ہے کہ رواں برس سب سے زیادہ موبائل فون فراہم کرنے والی کمپنی کا اعزاز حاصل کیا جائے۔

مزید : کامرس