شیل پاکستان اور فاطمہ گروپ میں لیوبر یکنٹس کی فراہمی کا معاہدہ
لاہور(پ ر)شیل پاکستان لمٹیڈ اور فاطمہ گروپ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت آئل مارکیٹنگ کمپنی فاطمہ گروپ کو تین سال تک لیوبریکنٹس، تیکنکی معاونت اور خدمات فراہم کرے گی۔ فاطمہ گروپ ملک کی ممتاز کمپنیوں کا ایک گروہ ہے ۔اس موقع پرشیل پاکستان لمٹیڈ کے جنرل منیجر۔لیوبریکنٹس، ہارون رشید نے کہا:’’ہمیں فخر ہے کہ ہماری شراکت داری ملک میں تیزی سے ترقی کرنے والے گروپ سے ہوئی ہے۔ہم اپنی جدید پروڈکٹ ٹیکنالوجی اور سولوشنز کے ذریعہ فاطمہ گروپ کے مختلف شعبوں جیسا کہ ٹیکسٹائل، انرجی اور فرٹیلائزر میں ترقی کے خواہشمند ہیں۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا:’’اس قسم کی شراکت داری توانائی اور صنعت کے شعبہ میں جدید ترین سولوشنز کی فراہمی کے لیے بطور ترجیحی سپلائرز ہم پر ہمارے کسٹمرز کے عتماد کی ترجمانی کرتی ہے۔‘‘فاطمہ گروپ کے چیف سپلائی چین آفیسر، آفتاب خان نے کہا:"فاطمہ گروپ کو لیوبریکنٹس کی فراہمی میں صنعت کے ممتازسپلائر کے ساتھ اپنی شراکت داری پر خوشی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان دو کمپنیوں کی شراکت داری ایک قدرتی اتحاد ہے جن کی مشترکہ اقدار جدت کے ذریعہ ترقی، ایمان داری اوردیانتداری ہیں۔
ہم توقع کرتے ہیں کہ ہم اپنے انٹیگریٹیڈ انرجی سولوشن کے لیے ٹیکنالوجی کے میدان میں شیل کی لیڈرشپ سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور امید کرتے ہیں کہ اس سے پاکستان کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔