پی سی آئی اور اے سی ایس اے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پی سی آئی اور اے سی ایس اے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور ( پ ر )پاکستان چین انسٹیٹیوٹاورایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس نے باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ اکاؤنٹنگ پروفیشنل کے باہمی روابط کوبہترطریقہ پر استوار کیا جاسکے اور سی پیک اور اوبور(OBOR) جیسے معملات کو مناسب طریقے سے دیکھا جاسکے۔ پاکستان کے پروفیشنل اکاؤنٹنٹس کی ملک کے سیاسی اور اقتصادی امور میں دلچسپی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے خاص کرسی پیک منصوبے میں جو پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے سب سے بڑا منصوبہ ہے ۔ پروفیشنل اکاؤنٹنٹس اس منصوبے کیلئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں بالکل ایسی ہی تیاری فنانس کے شعبے سے وابستہ ماہرین کی بھی ہے ۔ اکاؤنٹنگ اور معاشی ماہرین کی اسی دلچسپی ، مہارت اور بصیرت کو مد نظر رکھتے ہوئے پی سی آئی اوراے سی سی اے نے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں ان دونوں شعبوں سے وابستہ ماہرین دانشورانہ شراکت داری، نیٹ ورکنگ، مکالمے اورپالیسی سازی پر بہتر انداز میں کام کر سکیں گے۔

مزید : کامرس