نیسپاک کا اورنج ٹرین منصوبے سے منسلک چینی انجینئروں کے اعزاز میں عشائیہ

نیسپاک کا اورنج ٹرین منصوبے سے منسلک چینی انجینئروں کے اعزاز میں عشائیہ

لاہور(کامرس رپورٹر)روائیتی چینی نئے سال کے آغاز کے موقع پر نیسپاک نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے منسلک چینی انجینئروں کے اعزاز میں گزشتہ روز نیسپاک ہاوس لاہور میں شاندار عشائیہ دیا۔ جس میں 50 کے قریب چینی انجنیئرز نے بھرپور شرکت کی۔ دیگر اہم شخصیات میں مئیرلاہورکرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، چینی کنسلٹنٹس وانگ ین لی، فنگ شو، ایل ڈی اے، نیسپاک اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اہم عہدیدار شامل تھے۔ ایم ڈی نیسپاک امجد اے خان نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور چینی نئے سال کی مبارک باد دی۔ ایم ڈی نیسپاک چینی انجنئیرز میں گھل مل گئے اور لاہور میں تاریخی ٹرین منصوبے پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔چینی انجنیئرز نے ایم ڈی نیسپاک کا شکریہ ادا کیا اور نیسپاک کی مہان نوازی کی تعریف کی۔ انھوں نے نیسپاک ایم ڈی کو روائتء چینی تحفہ بھی دیا۔

مزید : کامرس