2017ء میں فلم انڈسٹری کی بحالی نظر آ رہی ہے ،بینا چوہدری

2017ء میں فلم انڈسٹری کی بحالی نظر آ رہی ہے ،بینا چوہدری

لاہور(فلم رپورٹر) فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ بینا چوہدری نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2017میں مجھے فلم انڈسٹری کی بحالی نظر آ رہی ہے ۔پہلے صرف باتیں ہو رہی تھیں لیکن اب عملی اقدامات ہو رہے ہیں۔بینا چوہدری نے کہ کراچی شفٹ ہونے کے بعدمجھے فلم انڈسٹری کی رونقیں یاد آتیں ہیں جب سٹوڈیوز میں دن رات شوٹنگز ہوتی رہیں مگر بدقسمتی سے آج سٹوڈیوز ویران پڑے ہیں۔ فلم انڈسٹری نے لوگوں کو بہت کچھ دیا لیکن لوگ آج فلم انڈسٹری کو دینے کیلئے تیار نہیں اسی وجہ سے مجھے لاہور میں فلم انڈسٹری کی بحالی فی الحال نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے فلم انڈسٹری کو بحال کرنا ہے تو سب کو مل جل کر چلنا ہو گا۔ اس وقت تمام کام کراچی میں ہورہا ہے۔

مزید : کلچر