عامر خان اپنی نئی فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ میں شردھا کپور کے ہمراہ نظر آئیں گے

عامر خان اپنی نئی فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ میں شردھا کپور کے ہمراہ نظر ...

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار عامر خان اپنی نئی فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ میں اداکارہ شردھا کپور کے ہمراہ نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ٹھگس آف ہندوستان کے لئے ہیروئن کا انتخاب کر لیا گیا،فلم میں ان کی ہیروئن اداکارہ شردھا کپور ہوں گی،یہ مداحوں کے دیکھنے کے لئے نئی جوڑی ہو گی،فلم میں مرکزی کردار اداکار امیتابھ بچن نبھا رہے ہیں،فلم کی ہدایات و تحریر وجے کرشنا اچاریہ نے دی ہے،فلم سال 2018 کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر