ٹی وی اور تھیٹر معروف فنکاروں سرفرازوکی اور ثمینہ بٹ کی لومیرج

ٹی وی اور تھیٹر معروف فنکاروں سرفرازوکی اور ثمینہ بٹ کی لومیرج

لاہور( رپورٹر) ٹی وی اور تھیٹر معروف فنکاروں سرفرازوکی اور ثمینہ بٹ نے لومیرج کرلی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سرفرازوکی اور ثمینہ بٹ کے درمیان دوستی کا آغاز اس وقت ہوا جب کچھ عرصہ پہلے انہوں نے الحمرا کے ڈرامے میں پہلی بار ایک ساتھ کام کیا۔ چندہی دنوں میں ان کے درمیان دوستی پیار میں بدل گئی جس کے بعد دونوں نے اچانک خاموشی سے شادی کرلی جس کا ان کے بہت سے قریبی دوستوں کو بھی بعد میں پتہ چلا۔اس بارے میں ثمینہ بٹ نے’’پاکستان‘‘کو بتایا کہ ہم نے شادی جلد بازی میں نہیں کی بلکہ سوچ سمجھ کرکی ہے اور ویسے بھی میرا ایمان ہے کہ اس کا فیصلہ آسمانوں پر ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ میں خدا کی بے حدشکرگزار ہوں کہ مجھے سرفرازوکی جیسا محبت کرنے والا شوہر ملا۔شادی کے بعد بھی میں شوبزمیں کام جاری رکھوں گی۔ثمینہ بٹ نے مزیدکہا کہ شوبز میں لوگ ہر لڑکی کو بری نظرسے دیکھتے ہیں لیکن اب میں مطمئن ہوں کہ مجھے شوہر کی صورت میں تحفظ مل گیا ہے۔

مزید : کلچر