مزاحیہ ڈرامے ’’ہم سب عجیب سے ہیں‘‘کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری

مزاحیہ ڈرامے ’’ہم سب عجیب سے ہیں‘‘کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سیونتھ سکائی پروڈکشنز کے بینر تلے بنائے جانے والے مزاحیہ ڈرامے’’ہم سب عجیب سے ہیں‘‘ کی ریکارڈنگ ان دنوں کراچی میں تیزی سے جاری ہے جس میں شیبا بٹ ،حنا دلپذیر خان،شبیر جان، عروسہ صدیقی سمیت دیگر فنکار حصّہ لے رہے ہیں۔نجی چینل کے لئے بناے جانے والے اس پراجیکٹ کو محمد افتخار فی ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے شیبا بٹ نے بتایا کہ کراچی آتے ہی میری مصروفیات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس وقت میں دو ڈراموں میں کام کررہی ہوں جبکہ مزید کئی ڈراموں میں کام کی پیشکش ہے ۔’’ہم سب عجیب سے ہیں‘‘ اور’’بے بی‘‘دونوں مزاحیہ ڈرامے ہیں ان دونوں میں میرا رول منفرد اور اچھوتا ہے ۔
شیبا بٹ نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ان ڈراموں میں کام کروں جن میں میرا رول پرفارمنس سے بھرپور ہو۔میں کراچی شفٹ نہیں ہوئی میں کام کے لئے یہاں آئی ہوں مجھے جہاں بھی کام ملے گا میں وہاں پر جاؤں گی۔

مزید :

کلچر -