میوزیکل پروگراموں میں رقص چھوڑ دیا، اداکارہ نور

میوزیکل پروگراموں میں رقص چھوڑ دیا، اداکارہ نور

لاہور(این این آئی) فلم اسٹار نور نے میوزکل پروگراموں میں پرفارمنسز کوہمیشہ کے لیے خیرباد کہتے ہوئے خود کو ایکٹنگ اورمیزبانی تک ہی محدود رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ ملک اور بیرون ممالک سے ہونے والی آفرزکے عوض لاکھوں روپے کی پیشکش کوبھی ٹھکرادیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ نورنے ولی حامد سے شادی کے بعد اپنی شوبزسرگرمیوں کوخاصا سمیٹنا شروع کردیا ہے اوراب وہ زیادہ وقت صرف میزبانی اورایکٹنگ کے شعبے پردینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اس سلسلے میں انہیں حال ہی میں ایک شوکی میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے اوراس حوالے سے معاملات کوحتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں ’میڈیا‘ نے اداکارہ نور سے رابطہ کیا توانھوں نے بتایا کہ دنیا بھرمیں منعقد کیے جانے والے گرینڈ میوزیکل ایونٹس میں بالی ووڈکی معروف اداکارائیں اپنی عمدہ پرفارمنس پیش کرنے کے منہ مانگے پیسے لیتی ہیں۔ ان کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد مغربی ممالک اورخصوصاً امریکا، کینیڈا اورمڈل ایسٹ میں دکھائی دیتی ہے۔ دوسری جانب اگرپاکستان کی بات کریں توبطورفلمی اداکارہ یہ میرے اعزاز مجھے حاصل ہے کہ بھارتی اداکاراؤں کے مقابلے میں میری پرفارمنس کومتعدد بار زبردست رسپانس ملا۔

مزید : کلچر