ترکش ڈراموں کی مقبولیت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے
لاہور(فلم رپورٹر) ترکش ڈراموں کی مقبولیت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے جس کی وجہ پاکستانی ڈراموں کا بہتر معیار ہے ۔ان دنوں نختلف چینلز سیترکی ڈرامے پیش کئے جارہے ہیں لیکن ان ڈراموں کی ریٹنگ تیزی سے گر رہی ہے جس کی وجہ بے جا طوالت اور یکسانیت ہے ۔ناظرین کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ جب’’عشق ممنوع‘‘ اور ’’میرا سلطان‘‘مقبول ہوئے تھے تو اس لوگوں کے لئے یہ ایک نئی چیز تھی لیکن بعد ہر چینل سے ہی ترکش ڈرامے شروع ہوگئے ۔اب ان ڈراموں میں کوئی نئی بات نہیں ہے اور نہ ہی ان کا ہمارے کلچر سے کوئی تعلق ہے لہذہ ان کی مقبولت تیزی سے کم ہورہی ہے۔