میرا اگلے دس برس تک شادی کا ارادہ نہیں،پریا خان

میرا اگلے دس برس تک شادی کا ارادہ نہیں،پریا خان

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کی معروف پرفارمر پریا خان نے کہا ہے کہ میرا اگلے دس برس تک شادی کا ارادہ نہیں ہے ا س حوالے سے دشمن اور حاسد جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں۔ ہمارے ملک میں کسی سے ہنس کر بات نہ کرو تو وہ دشمنی پر اتر آتا ہے۔گزشتہ دنوں مقامی اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ مجھے پروڈیوسرز نے فٹنس کی وجہ سے فلموں میں کام دینے سے انکار کیا ہے بلکہ سچ تو یہ ہے کہ میں نے سٹیج ڈرامون کی مصروفیات کی وجہ سے وقتی طور پر فلموں میں کام کی پیشکش کو رد کیا ہے۔پریا خان نے کہا کہ میں بہت جلد فلموں میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔میں کئی فلموں میں کام کرچکی ہوں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے بارے میں یہ ہی کہوں گی کہ خدا ان کو ہدایت دے۔

مزید : کلچر