صوفی میوزک مسٹک فیسٹیول‘‘آج سے الحمراکلچرل کمپلیکس میں شروع ہوگا

صوفی میوزک مسٹک فیسٹیول‘‘آج سے الحمراکلچرل کمپلیکس میں شروع ہوگا

لاہور( رپورٹر)رفیع پیرتھیٹرورکشاپ کے زیراہتمام صوفی میوزک مسٹک فیسٹیول‘‘آج سے الحمراکلچرل کمپلیکس میں شروع ہوگا جو دوروز جاری رہے گا۔اس مناسبت سے عثمان پیرزادہ اور،سعدان پیرزادہ اور تسنیم پیرزادہ نے پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوفی فیسٹیول میں ملک کے نامورفنکار فن کا مظاہرہ کریں گے جن میں صنم ماروی، سائیں ظہور،حدیقہ کیانی،اختر چنال زہری،مائی ڈھائی، زرسانگا اور کشن لعل بھیل شامل ہیں۔ان فنکاروں کے علاوہ کلاسیکل پرفارمر نگہت چوہدری،پپوسائیں ڈھولیا اور وہاب شاہ بھی فن کا مظاہرہ کریں گے۔صوفی فیسٹیول کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں چاروں صوبوں سے فنکار شرکت کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عثمان پیرازدہ نے کہا کہ اس طرح کی ایونٹس کے ذریعے جہاں شائقین کو تفریح کے مواقع ملتے ہیں وہاں میوزک کے ذریعے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملتا ہے کیونکہ صوفی میوزک پیار اور امن کا درس دیتا ہے اور ہمارے ملک کو اس وقت سب سے زیادہ امن اور محبت کی ضرورت ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا صوفی فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد امن ،محبت اور بھائی چارے کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات بہتری کی طر ف جارہے ہیں جہاں عوام کو تفریح کے مزید مواقع ملنے چاہئیں۔

مزید : کلچر