بالی وڈاداکار نیل نتین مکیش نے رکمنی ساہے سے شادی کر لی

بالی وڈاداکار نیل نتین مکیش نے رکمنی ساہے سے شادی کر لی

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار نیل نتین مکیش نے منگیتر رکمنی ساہے سے شادی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار نیل نتین مکیش کی شادی کی تقریب اودے پور میں سر انجام پائی جس میں دونوں کے خاندان اور دوست احباب نے شرکت کی،دونوں نے شادی میں راج وڑ کا روایتی لباس زیب تن کیا جو کہ سارتھ کرشنن نے ڈیزائن کیا تھا۔اداکار نے ٹوئٹر پر شادی کے یادگار لمحات کی تصاویر پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیں جنہیں ان کے سینکڑوں مداح دیکھ اور پسند کر چکے ہیں اور انہیں مداحوں کی جانب سے شادی کے پیغامات بھی موصول ہوئے ہیں۔

مزید : کلچر