اظہر علی نے ٹیسٹ کی نائب کپتانی پر بھی صبر کا گھونٹ بھر لیا

اظہر علی نے ٹیسٹ کی نائب کپتانی پر بھی صبر کا گھونٹ بھر لیا

 دبئی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بظاہراستعفیٰ دینے والے اظہرعلی نے ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے بھی دستبردارہوکراپنا ’’خاموش احتجاج‘‘ ریکارڈکرادیاہے۔واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیاسے قبل ہی اظہرعلی کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کی خبردیں گردش میں تھیں جبکہ چیف سلیکٹرانضمام الحق باربار ایک ہی کپتان کے بیان داغ کرصورتحال کو مزیدواضح کررہے تھے۔ آسٹریلیامیں ایک،چار سے ہونے والی شکست نے پی سی بی حکام کا کام مزید آسان کردیا۔اظہرعلی کے استعفیٰ دینے کے ساتھ فوری طورپر سرفرازاحمد کو ون ڈ ے کپتان مقررکرنے کا اعلان اس بات کا اشارہ ہے کہ اظہرعلی نے استعفیٰ پی سی بی کے دباؤپر دیاتھا۔اب انہوں نے ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے بھی دستبردارہونے کا اعلان کردیاہے۔اس کا اعلان انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی